پھر انہوں نے یہ خواہش ظاہر کی کہ دسمبر تک انہیں رکھاجائے لیکن آرمی چیف نے ان پر دوبارہ واضح کیا اور خود جنرل فیض حمید نے بھی انہیں سمجھایا کہ اگر وہ دسمبر میں جائیں گے تو اگلے سال نومبر میں ان کے کورکمانڈ کرنے کی ایک سال کی مدت پوری نہیں ہوئی ہوگی۔ ان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ جنرل فیض حمید کی جگہ ان کے ذہن میں اگر کوئی متبادل نام ہے تو وہ بتائیں لیکن ان کا جواب تھا کہ وہ آرمی چیف اور جنرل فیض حمید کے سوا آرمی کی صفوں میں کسی اور جنرل کو نہیں جانتے۔