پاکستان کی جیت پر فنکار بھی خوشی سے نہال

فہد مصطفیٰ نے بھی سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد دی اور قومی ٹیم کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شئیر کیا

پاکستان کی بھارت کے خلاف جیت پر شوبز اداکار بھی خوشی سے نہال ہوگئے۔

گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے بھارت کو یک طرفہ مقابلے میں شکست کے بعد جہاں پورے پاکستان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی وہیں فنکاروں کی بھی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا اور قومی ٹیم کو شوبز اداکاروں کی جانب سے ڈھیروں مبارکباد کے پیغام دیے گئے۔