ریسکیو ذرائع کے مطابق آئی آئی چند ریگر روڈ پر جی پی او کے عقبی گیٹ پر آگ لگ گئی۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ آگ ٹیلی فون ایکسچینج کے گیٹ پر لگی ہے جس کی وجہ سے علاقے سے کالا دھواں اٹھ رہا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے دو فائر ٹینڈرز جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں جو آگ پر قابو پانے کی کوششیں کررہے ہیں۔