این سی او سی کی جانب سے ویکسی نیشن کرانے میں پاکستان کے 40 شہروں کو بہترین یا بہتر قرار دیا گیا ہے۔ نارووال، جہلم، اسلام آباد، منڈی بہاوالدین، پشاور، بھمبر، باغ، میرپور آزاد کشمیر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، غذر اور شگر کو 50 فیصد سے زیادہ ویکسی نیشن کے باعث بہترین قرار دیا گیا ہے۔
این سی او سی نے 40 سے 50 فیصد سے زائد ویکسی نیشن کرنے والے 27 شہروں کو بہتر قرار دیا گیا ہے، ان شہروں میں راولپنڈی، ملتان، سرگودھا، گجرات، سیالکوٹ، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، چکوال، حافظ آباد اور لودھراں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ وہاڑی، رحیم یار خان، کراچی، سکھر، سانگھڑ، صوابی، چترال، چارسدہ، اورکزئی، کرم، مظفر آباد، نیلم، حویلی، گھانچے، نگر اور کھرمنگ کو بھی بہتر ویکسی نیشن والے شہر قرار دیا گیا ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک کے دیگر شہروں میں ویکسی نیشن 40 فیصد سے کم ہے۔