لاہور: (ن) لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت نے زبردستی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کرانے کی کوشش کی تو اپوزیشن تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) ماڈل اپنائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے زبردستی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کرانے کی کوشش کی تو اپوزیشن تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) ماڈل اپنائے گی۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب صوبائی الیکشن حکام کا کہنا ہے کہ ای وی ایم پر الیکشن کرانے کا معاملہ پالیسی امور میں آتا ہے جو الیکشن کمیشن آف پاکستان طے کرتا ہے۔