لاہور: پولیس نے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قتل کے الزام میں مزید 7 افراد کو گرفتار پولیس کا بتانا ہےکہ ملزم سکندر پریانتھاکمارا پر تشدد کے لیے چھت پر لوگوں کو اکٹھا کرتا رہا اور ملزم راشد تشدد کرنے والے ہجوم میں شامل تھا جب کہ ملزم احمد شہزاد ہجوم میں ڈنڈے سے لیس تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم زوہیب تشدد کےلیے اکسانے کی پلاننگ میں ملوث تھا جب کہ محمد ارشاد،سبحان اور عمیر علی بھی ہجوم میں شامل تھے۔کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے اور سیالکوٹ کیس میں گرفتارملزموں کی تعداد 132ہوگئی ہے۔