ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کمشنر ملتان ڈویژن کو ارسال کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھند اور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر مجسمے سے عینک چوری کی گئی۔Shelter TV کی رپورٹ ،رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے اور کیمروں کی تعداد مزید بڑھا دی ہے جبکہ قائد اعظم کے مجسمے پر جلد نئی عینک لگا دی جائے گی۔
دوسری جانب پولیس نے قائداعظم کے مجسمے سے عینک چوری کرنے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب قائداعظم کے مجسمے سے عینک چوری کی گئی تھی۔