ان کا کہنا تھا کہ بیٹے کی شادی پر گانا بھی گاؤں گا اور جو ٹوٹا پھوٹا ڈانس سیکھا وہ بھی کروں گا، میں 4 سال سے آئین پاکستان کی بات کر رہا ہوں ، ووٹ کو عزت دو، یہ گانا بیٹے کی شادی میں بھی چلےگا۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ شادی کا سادہ پروگرام رکھا ہے اور اس میں صرف قریبی رشتےدار ہی شریک ہوں گے، شادی پر ون ڈش رکھیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور بلاول شادی پر نہ بھی آئیں تو کوئی بات نہیں، آصف زرداری ہمارے دل میں ہیں جبکہ بلاول نہ بھی بلائے اس کی شادی پر جاؤں گا کیونکہ کراچی میں پولیس مجھے نہیں پکڑے گی۔

دوسری شادی سے متعلق سوال پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ دوسری شادی وہ کرتا ہے جس کو پہلی بیوی تنگ کرے، ہمارے گھر میں سکون ہے۔

خیال رہے کہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی ولیمے کی تقریب 17 دسمبر کو لاہور میں ہونا قرار پائی ہے جس کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں اور اس حوالے سے مریم نواز اور حمزہ شہباز کی گانا گانے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔