آئی جی پنجاب کے مطابق سانحہ سیالکوٹ میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جب کہ فوٹیج اور موبائل کالز ڈیٹا کی مدد سے مزید 8 مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب نے بتایا کہ ملزمان میں لاش کی بے حرمتی کرنے والا ذاکر سلمان بھی شامل ہے جب کہ دیگر گرفتار ملزمان میں ویڈیو بنانے، اشتعال دلانے اور تشدد کرنے والے شامل ہیں۔