اس منصوبے میں 22 بس اسٹیشنز اور مسافروں کے لیے 80 بسیں کام کریں گی جبکہ ہر بس میں 200 سے 250 افراد کی گنجائش ہوگی اور کرایہ 20 سے 50روپے کے درمیان ہوگا، مسافروں کے لیے بس اسٹیشن پر جدید لفٹس اور ٹکٹس کے خود کار نظام سمیت اسٹیشنز پر بسوں کی آمد و رفت کی تمام تر تفصیلات ڈیجیٹل اسکرین پر میسر ہوں گی۔
بس میں یو ایس بی پورٹس سے لیکر ویل چیئر تک کا مکمل نظام موجود ہے جبکہ اسی منصوبے کے دوسرے فیز میں ٹاور تک بسیں چلائی جائیں گی۔ گرومندر نمائش چورنگی پر گرین لائن بس منصوبے کے تحت زمین اور اس سے نیچے دو منزلہ انڈر پاس تعمیر کیا جا رہا ہے جہاں بین الاقوامی طرز پر نہ صرف بسیں چلیں گی بلکہ وہاں قیام گاہ بھی ہوگی۔
گرین لائن بس منصوبے کے لئے دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کنٹرول روم بھی بنایا گیا ہے جہاں +900 کیمروں کی مدد سے مسافروں اور بسوں پر نظر بھی رکھی جائے گی، ٹرائل آپریشنز کا افتتاح تو آج ہے لیکن عوام کے لیے اسے 25 دسمبر سے کھولا جائے گا۔