آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس میں 16 سال سے بڑی عمر کے 38 لاکھ ایسے افراد کو شامل کیا گیا تھا جنہوں نے ایسٹرا زینیکا، فائزر اور موڈرنا ویکسین لگوائی ہوئی تھیں۔سائنسدانوں کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کورونا دل کی بیماریوں کے خطرے کا باعث بن سکتا ہے، ویکسین شدہ افراد کی نسبت کورونا سے متاثرہ افراد دل کے مسائل کا زیادہ شکار بنتے ہیں۔