حافظ حمد اللّٰہ نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف ہرزہ سرائی علی امین گنڈا پور کی جانب سے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کو سیاست کے بجائے فلم انڈسٹری میں سلطان راہی کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور آج کل اس لیے خوش ہیں کہ ان کے لیڈر نے بھنگ کی کاشت شروع کر دی ہے، بھنگ کے بعد آپ کو بلیک لیبل شہد استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام بلدیاتی الیکشن سے قبل تحریک انصاف کو شکسانہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی کٹھ پتلی حکومت کرپٹ بھی ہے اور نا اہل بھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کشمیریوں کے نہیں کلبھوشن جادھو کے وکیل بنے ہوئے ہیں، عمران خان کی بے ایمانی ثابت کرنے کے لیے سابقہ اہلیہ اور جسٹس(ر) وجیہ الدین کی گواہی کافی ہے۔ت دے چکے ہیں۔