اسکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا وقت ثابت کرے گا کہ اسکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ بننے سے یہاں کے لوگوں کی زندگی میں تبدیلی آئے گی اور ملکی اور غیرملکی سیاحت بڑھے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہاں کے لوگوں کو نوکریوں کے لیے دور نہیں جانا پڑے گا، باہر کے لوگ زیادہ پیسہ دے کر زمین خریدیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اسکردو کے عوام نے اپنی زمین کا خیال رکھنا ہے، لوگوں کی آسانی کے لیے گلگت بلتستان میں مزید ضلعے بنانے میں مدد کریں گے۔