حکومت پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اپنا کام مکمل کر لیا ہے اور اب الیکشن کمیشن کام شروع کرے کیونکہ 31 دسمبر کو بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہو رہی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت پنجاب نے نیا بلدیاتی آرڈیننس اور دیگر مواد الیکشن کمیشن کے حوالے کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کا فیصلہ ہو گیا تو بلدیاتی انتخابات مارچ یا اپریل میں کرانے کے لیے تیار ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے آج پارٹی کی پنجاب کمیٹی کا اجلاس بھی بلا لیا ہے جس میں بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی پر غور ہو گا۔