اس حوالے سے سرمایہ کار تو بہت آرہے ہیں لیکن ابتدائی طور پر فی الوقت صرف ایک سو لائسنس دیئے جائیں گے جو صرف ٹیکسٹائل اور فارماسیوٹیکل انڈسٹری کو دیے جائیں گے۔ اس سے ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا۔ اتھارٹی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر انتظام ہو گی۔بھنگ اہل وطن کے لیے کوئی نئے شے نہیں ہے، صدیوں سے کئی لوگ بھنگ پیتے ہیں اور سرور حاصل کرتے (سرورکاایک اور ذریعہ افیون بھی ہے کیااسے بھی کاشت کی اجازت دی جائے گی) چلے آرہے ہیں، گرمیوں کی یہ ایک خاص سوغات ہے اور اس کا شربت پستے اور بادام کےساتھ تیار کرکے نوش جان کیا جاتا ہے۔