خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان اور وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے انکوائری رپورٹ سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ میڈیا میں ایسی خبریں زیر گردش ہیں کہ وزیراعظم کو خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں تحریک انصاف کے بعض رہنماؤں، وزرا اور منتخب ارکان کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے ان پر بلدیاتی انتخابات میں ناکامی کی ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ان تمام باتوں کی سختی کے ساتھ تردید کرکے واضح کرتی ہے کہ وزیراعظم کو ایسی کوئی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔خیال رہے کہ 19 دسمبر کو خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام نے مخالفین کو اپ سیٹ شکست دی ہے۔