اسلام آباد پولیس نے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے سیکریٹری بلال عظمت کی تحریری درخواست پر گاڑی چھیننے کا مقدمہ درج کیا ہے۔
پیر کی صبح اسلام آباد کے شمس کالونی تھانے میں درج کیے گئے مقدمے کے مطابق مدعی بلال عظمت نے بتایا کہ وہ ریحام خان کے پرسنل سیکریٹری ہیں اور اتوار کی شب ساڑھے بارہ بجے کے لگ بھگ ان کی سفید پراڈو گاڑی کو دو اسلحہ بردار موٹر سائیکل سواروں نے روکنے کی کوشش کی۔