سپریم کورٹ میں قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے ملزم عارف گل حبس بےجا کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے کہا کیا عارف گل کو پیش کرنے سے سپریم کورٹ کی عمارت اڑ جائے گی، عارف گل کو پیش نہیں کرنا تو سپریم کورٹ کو تالا لگا دیتے ہیں، عارف گل کو پیش نہ کیا تو وزیر اعظم کو بلالیں گے۔