حفیظ نے اپنی پریس کانفرنس میں کہاکہ جب تک فٹ ہوں اور پرفارم کرتا رہا تو لیگ کرکٹ کھیلتا رہوں گا ۔آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان کمیونیکیشن رہنی چاہیے گیپ کم ہونا چاہیے ، میں نے پی سی بی کے ساتھ کبھی ناراضگی کا اظہار نہیں کیا، میرا ہمیشہ یہ موقف رہا کہ فکسرز کو موقع نہیں ملنا چاہیے۔