قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، بھارتی ایپ ’بُلی بائی‘ پر 100 مسلمان خواتین کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انھیں ’ آن لائن نیلامی ‘کے لیے پیش کیا گیا ہے ۔
نیلامی کے لیے پیش کی گئی خواتین کی تصویروں میں مسلمان اداکارہ شبانہ اعظمی، کم عمر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ، دہلی ہائی کورٹ کے جج کی اہلیہ سمیت کئی مسلم سیاستدان اور سماجی کارکن خواتین شامل ہیں۔
بُلی بائی پر نیلامی میں پیش کی گئی 100 خواتین میں کشمیری صحافی قرۃ العین رہبر کا نام بھی موجود ہے۔