محمد حفیظ کی اہلیہ نازیہ حفیظ نے ٹوئٹر پر کرکٹر کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس سے قبل لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کہ جب آپ اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے لیے پریس کانفرنس میں جانے کے لیے تیار ہو رہے تھے تو میں اُس وقت کافی جذباتی تھی۔انہوں نے شوہر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آپ پر فخر ہے، نازیہ نے خود کو حفیظ کا سب سے بڑا مداح قرار دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کی نمبر 1 پرستار پاکستان گرین ٹاپ میں آپ کی کمی محسوس کرے گی۔