بلوچستان کے شہر گوادر، پسنی، اورماڑہ، جیوانی اور کیچ میں نظامِ زندگی درہم برہم ہوگیا جب کہ گوادر میں سڑکیں، گلیاں اور گاڑیاں ڈوب گئیں۔گوادرمیں نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہونے سے بارش اورسیوریج کاپانی گھروں میں داخل ہوگیا جب کہ بارش کے بعد آنکاڑہ، شادی کور، سوڑ ڈیم، بیلار اورڈوسی ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔