مجوزہ پانچ بس لائنوں یعنی اورنج، ریڈ، بلیو، یلیو اور گرین میں سے صرف ایک گرین بس لائن کا چلایا جانا بھی شہریوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ شہری یہ بھول گئے ہیں کہ جس منصوبے کا آغاز سن 2016 کےنواز دور میں کیا گیا تھا، عمران دور میں وہ دُگنی قیمت پرتیار ہواہے۔شہری خوش ہیں کہ یہ گرین لائن بس سروس سُرجانی سے نمائش تک ہی سہی، 21 کلومیٹر کا فاصلہ ائرکنڈیشنڈ بسوں میں سُکون سے تو کٹے گا۔