جارحانہ بلے باز افتخار احمد نے ٹوئٹر پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پشاور میں لی گئی تصویر ہے، اس تصویر سے ظاہر ہورہا ہے کہ دونوں کرکٹر کسی ڈھابے پر بیٹھے چائے سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔دونوں کرکٹرز کی تصویر پر مداحوں نے خوب تبصرے کیے، کسی نے ان کی سادگی کو سراہا تو کوئی رضوان کے چائے کے کپ کو موبائل سے ڈھکے دیکھ کر متاثر ہوا۔