پاکستانی شوبز انڈسٹری میں آج کل شادیوں کا سیزن ہے، پہلے مریم انصاری اور اریبہ حبیب کی شادی کے چرچے رہے اور اب حبا بخاری اور صبور علی کی اچانک ہونے والی شادی نے مداحوں کو حیران کیا۔صبور اور علی کا شمار شوبز کی مقبول جوڑیوں میں ہوتا ہے، دونوں کے نکاح کی عالیشان تقریب گزشتہ روز ہوئی جس میں صبور اور علی کے دوستوں سمیت شوبز سے منسلک شخصیات نے شرکت کی۔اداکار جوڑی کے نکاح کی کئی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی ہیں جس میں کہیں صبور کو اپنی مرحوم والدہ کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوتے دیکھا گیا تو کہیں دلہا دلہن خوشی سے دوستوں کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف دکھائی دیے۔