ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں 0.08 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 21.38 فیصد رہی۔ایک ہفتے کے دوران آلو کی فی کلو قیمت میں اوسط 2 روپے 17 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ دال مسور کی فی کلو اوسط قیمت میں 3 روپے 23 پیسے، دال مونگ ایک روپے 76 پیسے، دال ماش 3 روپے 82 پیسے اور دال چنا 2 روپے 30 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہو گئی۔