گزشتہ سال 15 دسمبر کو عمران عباس کی والدہ انتقال کرگئی تھیں، اداکار اپنے اس بڑے نقصان کے بعد آہستہ آہستہ زندگی کی جانب لوٹ رہے ہیں۔ عمران عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔مداحوں کی بڑی تعداد نے ان سے والدہ کی وفات کے بعد زندگی گزارے جانے سے متعلق سوال کیے،اس کے علاوہ کچھ صارفین نے عمران عباس کے لیے حوصلہ افزا تبصرے بھی کیے۔ایک صارف نے عمران عباس سے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ اداکار اور ان کی والدہ کی ایک ساتھ تصویر دیکھنا چاہتے ہیں، جس پر عمران نے بتایا کہ انٹرنیٹ یا یوٹیوب پر ان کی والدہ کی جعلی تصویر پوسٹ کی گئی ہے۔