لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ صارفین سے واجبات کی مد میں ڈھائی ارب روپے وصول کرنے ہیں، صارفین کے بجلی کے بلوں کی اقساط پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
لیسکو حکام کے مطابق سردیوں میں تمام بل بقایاجات سمیت لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ سردیوں میں بل نہیں لیں گے تو گرمیوں میں مشکل ہو گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ریکوری کم ہونے پر تین ماہ کے بقایاجات کی عدم ادائیگی والے کنکشن کاٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔