نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے جس میں مریم نواز کی بریت کی درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے انہیں خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔نیب نے مریم نواز پر مثالی جرمانے لگانے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ مریم نواز کی بریت کی درخواست میں بیان حقائق درست نہیں،بریت کی درخواست میں الزامات پرسپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے جب کہ ٹرائل کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کا صاف شفاف ٹرائل ہوا اور احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں قانون کے مطابق سزاسنائی۔