پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تصویر والا ٹرک نگر سے رجسٹرڈ ہے جبکہ نواز شریف کی تصویر والا ایک ٹرک نہیں بلکہ بہت سے ٹرکوں پرسابق وزیراعظم کی تصاویر آویزاں ہیں۔نواز شریف کی تصویر والے ٹرک کے معاملے پر ذیشان ملک نے بیان میں کہا کہ ٹرک کی رجسٹریشن کے کاغذات موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف کی تصویر والا ٹرک گلگت کے علاقے ’نگر‘ سے رجسٹرڈ ہے اور یہ ایک نہیں بلکہ ہزاروں اور لاکھوں ایسے لوگ موجود ہیں جو اُن سے اپنی محبت کا اظہار مختلف طریقوں سے کرتے ہیں۔

ذیشان ملک کا کہنا تھاکہ نواز شریف کی تصویر والا صرف ایک ٹرک نہیں ہے بلکہ مزید بھی ایسے ٹرک ہیں۔