مریم نواز کہتی ہیں کہ حکومت کے جانے کا وقت آ چکا اور اب مہینوں یا ہفتوں نہیں بلکہ دنوں کی بات ہے۔ وہ ایسا کیوں کہہ رہی ہیں، اُن کے پاس کیا اطلاعات ہیں اُنہوں نے نہیں بتایا لیکن لگتا نہیں کہ جو وہ کہہ رہی ہیں وہ ہونے والا ہے۔ دِنوں میں کیا ہفتوں تک حکومت کے جانے کے کوئی اشارے نہیں۔وجہ یہ نہیں کہ حکومت بہت زبردست کام کر رہی ہے بلکہ اس کے برعکس حقیقت یہ ہے کہ حکومت انتہائی نااہل ثابت ہو چکی اور اُس کی پرفارمنس بہت خراب ہے، اتنی خراب کہ تحریک انصاف کے اپنے اراکین اسمبلی اور اتحادی ناخوش ہیں۔ لیکن اس کی وجہ سے حکومت کے جانے کا کوئی چانس نہیں۔