تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے گاڑی سڑک پر روک کر خاندان کو اغوا کیا اور پھر ڈیرے پر لے جاکرخاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ خاندان سے ان کی گاڑی، زیورات، نقدی اور موبائل فون چھین لیے گئے جب کہ زیادتی کے بعد خاتون کو کھیتوں میں لے جاکر چھوڑ دیا گیا۔متاثرہ خاندان دہائی دیتا رہا لیکن فیصل آباد کی تھانہ سٹی پولیس نے صرف ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا، زیادتی کی دفعات شامل نہیں کیں۔خاتون سے زیادتی کا بھانڈا 4 ماہ بعد اس وقت پھوٹا جب ڈکیت دوسرے کیس میں دوسرے تھانے میں پکڑے گئے اور خاتون نے ملزمان کو پہچان لیا۔