نمبرز بنانے کی جنگ زور پکڑ گئی ہے جس میں اپوزیشن کی پارٹیوں مسلم لیگ (ن) پیپلزپارٹی اور جے یو آئی (ف) کی پوزیشن جہاں مستحکم ہوئی وہیں حکمراں جماعت تحریک انصاف کو جدوجہد کا سامنا ہے۔حکمراں جماعت اپنی صفوں میں دراڑیں پڑنے سے روکنے کی سر توڑ کوشش کررہے ہیں کیونکہ حکمراں اتحاد کی صفوں میں دراڑیں پڑتی نظر آرہی ہیں یہ جماعتیں آپس میں مربوط ہونے کے بجائے دست گریباں دکھائی دیتی ہیں۔ وزیر دفاع پرویز خٹک، نور عالم، میجر (ریٹائرڈ) طاہر صادق اور سابق سیکریٹری احمد جواد جنہیں اب پارٹی سے خارج کردیا گیا ہے۔ کم از کم پی ٹی آئی کے دو ارکان اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں کامیابی کا نظرنہیں آتا۔نور عالم کو تو اظہار وجوہ کا نوٹس بھی دیا جاچکا ہے تاہم پرویز خٹک اور طاہر صادق کی تنقید کو نظرانداز کردیا گیا ہے حالانکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں انہوں نے کھل کر اپنے حکومت مخالف خیالات کااظہار کیا تھا لیکن اسے نظرانداز کردیا گیا۔