ایکسپو ماس ویکسی نیشن سینٹر میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ویکسی نیٹرز اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز نے کام چھوڑدیا ہے۔
ویکسی نیٹرز اور ڈیٹر انٹری آپریٹرز کے کام چھوڑنے کے باعث ویکسین لگوانے کے لیے آنے والوں کو واپس بھیجا جارہا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہےکہ یقین دہانیوں کے باوجو د9 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں۔