ترجمان اے ایس ایف کے مطابق دوحہ جانے کے لیے ائیرپورٹ پہنچنے والی خاتون سے ایک کروڑ 40 لاکھ 68 ہزار روپے مالیت کے امریکی ڈالرز برآمد ہوئے جب کہ دمام جانے والے ایک اور مسافر سے 6 کلو گرام سے زائد آئس برآمد کی گئی۔
اے ایس ایف کے مطابق دونوں مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ مسافر شہناز شاہ نے ڈالرز بیگ کے اندر کپڑوں میں بڑی مہارت سے چھپا رکھے تھے۔