مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن روزانہ کی بنیاد پر فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کرے اور زیر التوا مسئلے پر قانون و انصاف کے تقاضے بلا تاخیر پورے کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ‎عمران کی جعلسازی کا ایک اور ناقابل تردید ثبوت سامنے آگیا ہے، شوکت خانم ڈونرز کو بطور پارٹی ڈونر اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں ڈالنا خوفناک انکشاف ہے، 35 فیصد ڈونرز نے پی ٹی آئی کو چندہ نہیں دیا تھا، جعلسازی سے ان 35 فیصد ڈونرز کی فہرست کو فارن فنڈنگ کی فہرست میں ڈالا گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی ملازمین کے نجی اکاؤنٹس میں رقوم منگوائیں، عمران صاحب کے غیر ملکی بینکوں میں اکاؤنٹس کی تفصیل آنا باقی ہے۔