وزیراعظم عمران خان نے کیچ میں پاک فوج کے 10 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔

عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ جوانوں کے خون کا ایک ایک قطرہ ملک کے تحفظ کا ضامن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بزدل دشمن کا ایک مضبوط قوم سے سامنا ہے جس نے پہلے بھی دہشت گردی کو شکست دی ہے۔