پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ میرے خیال میں فروری کے وسط تک کورونا کیسز میں کمی آنا شروع ہوجائےگی لیکن صورتحال کو معمول کے مطابق رکھنے کے لیے عوام احتیاط کریں۔

انہوں نے عوام سے ماسک کے استعمال کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام سماجی فاصلہ بھی برقرار رکھیں۔

ڈاکٹر قیصر کا کہنا تھا کہ اومی کرون کی صورتحال اگربگڑ گئی تو بہت مشکل ہو گی۔