پولیس کے مطابق گرفتار دونوں ملزمان واقعے کے وقت فیکٹری کی چھت پر موجود تھے اور روپوش ہونے کے باعث ملزمان کو اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا تھا۔پولیس کا کہنا ہےکہ مقدمے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 88 ہو گئی ہے جب کہ گرفتار ملزمان حمزہ اور لقمان کو آج انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں پیش کیا جائیگا جہاں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت سے استدعا کی جائے گی۔پولیس کے مطابق پریانتھا کمارا قتل کیس کے 79 ملزمان پہلے سے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں اور 7 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر گوجرانوالہ جیل میں ہیں۔