لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے بلیک لسٹ مفرورملزم کے پاسپورٹ کی عدم تجدیدکیخلاف درخواست پر فیصلہ جاری کیا جس میں نواز، شہباز کیسزپر اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کے حوالے بھی فیصلے کا حصہ ہیں۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہےکہ پاسپورٹ ایکٹ میں بلیک لسٹ کرنے کی کوئی شق موجود نہیں، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بلیک لسٹ قانون ختم کرنے پر اس کے سنگین اثرات کا خدشہ ظاہر کیا،خدشات کی بنیاد پر ریاستی مداخلت کے خلاف بنیادی آئینی حقوق کا تحفظ ترجیح ہے، قانون میں اگر کوئی خامی ہو تو پارلیمنٹ کو اپنا کردار اد اکرنا چاہیے۔