کرکٹر نے انسٹاگرام اسٹوری پر تحفے کی تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام، ٹوئٹر اور فیس بک پر وائرل ہے۔
شاہین شاہ آفریدی کو ملنے والے تحفے میں خوبصورت گلدستہ اور اس پر لگا ایک غبارہ شامل ہے، ساتھ ہی اس پر ویلنٹائن ڈے کا کارڈ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
قومی کرکٹر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’شکریہ! میری محبت۔‘