پولیس حکام کے مطابق واقعہ تھانہ رتہ امرال کے علاقے محلہ چک مدد ویسٹریج میں   پیش آیا جہاں ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والا ملزم 21 سالہ قاری عادل 12 سال کی بچی کو سپارہ پڑھانے کے لیے اس کے گھر جاتا تھا، مقتولہ طالبہ نے والدین سے چند روز قبل ملزم کی غیر اخلاقی حرکات کے بارے میں شکایت کی تھی جس کے بعد والدین نے شک کی بنیاد پر اسے پڑھانے سے روک دیا۔ پیرکے روز بچی محلے کے ٹیوشن سینٹر گئی تو ملزم عادل بھی وہاں پہنچ گیا اور سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچی کی گردن پر تیز دھار آلے سے وار کرکے اسے قتل کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کیے اور بچی کی لاش  پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔