انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران سے ملاقات کرنے سے (ن) لیگ کے بیانیے کو دھچکا لگا ہے۔
وزیر خارجہ نے سوال اُٹھایا کہ کیا (ن) لیگ پنجاب کی قیادت (ق) لیگ کو دینے کے لیے تیار ہے؟ شاہ محمودنے وزیراعظم کی جانب سے وزراء کو کارکردگی کی بنیاد پر اسناد جاری کرنے کے معیار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کسی ریویو کمیٹی کے ٹاپ ٹین میں آنے نہ آنے کی اہمیت نہیں ہے، عمران خان کا مجھ پر مکمل اعتماد ہے اور میرا یہی اطمینان ہے۔