پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کی خبر کی تردید کی۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ڈرائنگ روم اورآف شور سیاست پریقین نہیں رکھتے، عدم اعتماد تحریک کامیاب بنانے کیلئے ملاقاتیں خفیہ نہیں بلکہ قوم کے سامنے ہوں گے۔حافظ حمد اللہ کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم جلد مذاکراتی جرگہ تشکیل دے گی جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی نمائندگی ہوگی اور جرگہ مختلف سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں کرےگا۔