انسانی تہذیب و ترقی کا سفر اپنی کمال انتہا پر پہنچ کر مزید تیز تر ہو گیا ہے لیکن کچھ زاہدانِ تنگ نظر اپنے روایتی انداز میں اور بعض بڑے بڑے اہلِ نظر بھی آدمِ خاکی کے اِس عروج کو ہلاکت و بربادی کی جانب سفر بدی قرار دے رہے ہیں۔ یہ تو نیکو کاروں اور شرپسندوں کا اپنا اپنا زاویہ نگاہ ہے۔ خود اپنے محدود مقاصد کیلئے متحد ہوئی اپوزیشن بخوبی جانتی ہے کہ وہ ساڑھے تین سال پوری کرنیوالی حکومت کو اکھاڑ کر ایک سال یا سواسالہ غیر یقینی ہی کی عجب حکومت سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتی، اسکے پاس عوام کو ریلیف دینے خصوصاً مہنگائی کم کرنے کا کوئی سکہ بند فارمولہ ہے تو سامنے لائے۔