اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سابق وزیر کی جانب سے وسیم سجاد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔وسیم سجاد نے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن کورٹ آف لانہیں، اس کے پاس اختیارنہیں تھاکہ وہ فیصل واوڈا کو نااہل قراردیتا، الیکشن کمیشن آئین کےآرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کا فیصلہ نہیں سناسکتا۔