محکمہ صحت کے مطابق کاروباری مراکز کورونا ضوابط کے تحت مکمل کھولے جاسکتے ہیں جب کہ ریسٹورینٹس میں صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو آنے کی اجازت ہوگی۔
محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ شادی کی ان ڈور تقریبات میں 300 اور آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 افراد شرکت کرسکیں گے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ 70 اور ٹرینیں 80 فیصد مسافروں کے ساتھ چل سکیں گی۔
محکمہ صحت کے مطابق کم از کم سنگل ڈوز لگوانے پر تعلیمی ادارے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھولے جاسکتے ہیں۔
محکمہ صحت پنجاب کا یہ ہدایت نامہ 21 فروری تک نافذ رہے گا۔