پشاور میں باچاخان مرکز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی ناراض اراکین سے رابطے کر رہی ہیں اور پیپلز پارٹی بھی ان کے ساتھ رابطے میں ہے اور یہی رابطے ہمیں عدم اعتماد میں کام آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مہم چلارہے ہیں اور امید ہے کہ اسلام آباد پہنچتے ہی عدم اعتماد میں کامیابی ملے، اگر فورسز نیوٹرل ہیں تو کامیابی کے امکانات ہیں، جیتے تو ہماری کامیابی نہ جیتے تو پھر آئیں گے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اعتماد کا ماحول بحال کرنا ہوگا۔پی پی چیئرمین کا کہنا تھاکہ شہباز شریف سے جلد دوسری ملاقات ہوگی جس میں ٹیلی فون کالز سے متعلق معلومات لوں گا۔