ذرائع کے مطابق ملاقات میں تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا  جبکہ پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کو اعتماد میں لینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان فاصلوں پر گلے شکوے کیے گئے، پیپلزپارٹی اورجے یوآئی کے درمیان تعلق اور روابط کا بھی ذکر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں جہانگیر ترین گروپ سے رابطوں پرتفصیلی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کرائی کہ عدم اعتماد تحریک پر پیپلزپارٹی پیش پیش رہے گی۔