مسلم لیگ (ن) کا وفد شہباز شریف کی قیادت میں بلاول ہاؤس پہنچا جس میں احسن اقبال، سعد رفیق، رانا ثنا اللہ اور مریم اور نگزیب شامل تھیں  جب کہ بلاول ہاؤس پہنچنے پر آصف زرداری ،یوسف رضا گیلانی اوردیگر رہنماؤں نے استقبال کیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران جے یو آئی کے مولانا اسعد محمود اور اکرم درانی بھی شریک ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ دوران ملاقات (ن) لیگ نے  10سے  15 ناراض حکومتی ارکان کے استعفوں کی تجویز پیش کی اور کہا کہ عدم اعتمادکی بجائے وزیراعظم سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کیا جائے۔